اسلام آباد: سعودی ولیٔ عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیرِ اعظم ہاؤس میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان زبردست قیادت کے باعث روشن مستقبل رکھتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، وزیرِ اعظم ہاؤس میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا انھیں پاکستان آ کر بے حد خوشی ہوئی۔
[bs-quote quote=”بیس ارب ڈالر سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”سعودی ولیٔ عہد”][/bs-quote]
شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوست اور بھائی ہے، پاکستان کے ساتھ دوستی اور بھائی چارے کو مزید آگے بڑھائیں گے۔
انھوں نے کہا ہمارے لیے پاکستان بہت اہم ملک ہے، یقین ہے وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھے گا، پاکستان میں اس طرح کی قیادت کا انتظار تھا تاکہ ہم پارٹنر بنیں اور بہت سے کام مل کر کر سکیں۔
سعودی ولیٔ عہد نے کہا کہ 20 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیرِ اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان، آپ مجھے سعودی عرب میں پاکستانی سفیر سمجھیں۔
خیال رہے کہ سعودی ولیٔ عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کے دورے پر پہنچ چکے ہیں، ان کی آمد پر نور خان ایئر بیس پر وزیرِ اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شاہی مہمان کا شان دار استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد میں وَن آن اَن ملاقات، معاہدوں پر دستخط کی تقریب
عشائیے سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان وزیرِ اعظم ہاؤس میں وَن آن وَن ملاقات ہوئی، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے گئے۔