منگل, جون 16, 2026
اشتہار

سعودی ولی عہد نے بڑے منصوبے کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وژن 2030 کے تحت مملکت میں ایک اور بڑے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دارالحکومت ریاض میں سپورٹس بولیوارڈ پروجیکٹ نے ’اسپورٹس ٹاور‘ کے ڈیزائن کی منظوری دی ہے۔

اس حوالے سے شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں منصوبے کے ڈائریکٹرز نے اعلان کیا کہ سعودی ولی عہد نے اسپورٹس ٹاور کے ڈیزائن کی منظوری دے دی ہے۔

4d0379e0-bc93-4d64-af15-a0b3bd0e3667 (1)

منظور شدہ نقشے کے مطابق یہ ایک بلند عمارت ہوگی جس میں مختلف انڈور اسپورٹس کے لیے کورٹس ہوں گے۔

اسپورٹس بولیوارڈ پورے شہر میں 135 کلو میٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ اس میں پیدل چلنے والوں کے لیے محفوظ، گرین ٹریک ہیں۔ اس میں پروفیشنل اور شوقیہ سائیکل چلانے والو ں کے لیے خصوصی ٹریک، گھڑ سواری کے راستے اور اسپورٹس کی سرگرمیوں کے لیے مقرر مقامات شامل ہیں۔

اس منصوبے کا مقصد ریاض کے شہریوں کو ورزش اور مختلف سپورٹس سرگرمیوں میں شرکت کے ذریعے صحت مند طرز زندگی پر گزارنے کی ترغیب دینا ہے۔

واضح رہے کہ اسپورٹس بولیوارڈ ریاض کے ان چار منصوبوں میں سے ایک ہے جسے شاہ سلمان نے مارچ 2019 میں شروع کیا تھا یہ منصوبہ وژن 2030 کا ایک اہم جز ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں