تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سعودی ولی عہد نے ریاست میں اضافی امریکی فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی

ریاض : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد ریاست میں ضروری فوجی آلات اور مزید امریکی فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی حفاظت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اضافی 3 ہزار فوجی اہلکار تعینات کیے جائیں گے، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرات سے نمٹا جاسکے۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ریاست میں مزید امریکی فوج کی تعیناتی اور فوجی آلات کی ترسیل دراصل مشرق وسطیٰ کے استحکام کو برقرار رکھنے کےلیے سعودیہ اور واشنگٹن کی مشترکا کوششیں ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہناتھا کہ امریکا اور سعودی عرب کےدرمیان دیرینہ تعلقات ہیں جس کی بنیاد پر مسلح افواج کے سپریم کمانڈر محمد بن سلمان نے امریکا سے مزید فوج اور فوجی آلات کی ترسیل و تعیناتی کو خوش آمدید کہا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دفاعی اقدام خطے کےعالمی معیشت کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے مملکت اور امریکا کے درمیان مشترکہ لائحہ عمل کے تناظر میں اٹھایا جا رہا ہے۔

فرانسیسی صدر کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل فیکٹری پر حملوں کی شدید مذمت

یاد رہے کہ رواں سال ستمبر میں دو دھماکہ خیز ڈرونوں نے حملہ کرکے وسطی سعودی عرب میں ارامکو کی آئل پائپ لائن کے دو بڑے اسٹیشنوں میں آگ لگا دی تھی، اس آئل فیلڈ سے پائپ لائن کے ذریعے بحر احمر کے ساحل کے مغرب میں تیل سپلائی کیا جاتا ہے۔

آئل تنصیبات پر حملے کے فوری بعد سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا ردِ عمل سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ تنصیبات پر حملے سے عالمی امن کے لئے خطرات پیدا ہوگئے ہیں، سعودی عرب آئل تنصیبات اور علاقے کا بھرپور دفاع کرے گا۔

Comments

- Advertisement -