تازہ ترین

سعودی ولی عہد کے گھر بیٹے کی پیدائش

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، انہوں نے اپنے بیٹے کا نام دادا اور سعودی عرب کے بانی عبدالعزیز کے نام پر رکھا ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کے بعد وہ پانچ بچوں کے باپ بن گئے ہیں جن میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

خلیجی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد کے گھر بیٹے کی پیدائش ہفتے کے روز ہوئی، محمد بن سلمان کو بیٹے کی پیدائش پر مبارک بادیں او ردعائیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

سعودی ولی عہد کے بھائی شہزادہ سعود نے بھتیجے کی پیدائش پر ٹویٹ کیا اور خوشی کا اظہارکرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Comments

- Advertisement -