سیوئل: غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی ولی محمد بن سلمان دورہ کے لیے کوریا پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے جنوبی کوریا کے صدر سے ملاقات کی ہے۔
دونوں رہنماؤں کا ملکوں کے دوستانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مزید مضبوط بنانے کے طریقوں اور دوطرفہ تعاون کی نئی جہتوں کا جائزہ لیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور جنوبی کوریا نے 30 بلین ڈالرکے منصوبوں پر دستخط کیے۔
#صور_واس pic.twitter.com/gfBR8PkwBr
— واس الأخبار الملكية (@spagov) November 16, 2022
قبل ازیں سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بدھ کو سرکاری دورے پر جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول پہنچے تو سیئول ایئربیس پر جنوبی کوریا کے وزیراعظم ہان ڈوک سو نے ان کا خیرمقدم کیا۔
سیئول پہنچنے پر شہزادہ محمد بن سلمان کا سرکاری استقبال کیا گیا۔ سعودی عرب اور کوریا کے قومی ترانے بجائے گئے۔ سعودی ولی عہد نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔