جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

تصاویر:‌ ولی عہد کا دورہ پاکستان ، شاہی مہمانوں کے استقبال کی تیاریاں مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہوگئیں، سعودی ولی عہد کو ملک کے ثقافتی فن کا گلدستہ پیش کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں استقبال کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، سعودی ولی عہدکو پاکستان کےثقافتی فن کاگلدستہ پیش کیاجائےگا جس میں ملک بھرکےمعروف ثقافتی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

ایوان صدر سے وزیراعظم ہاؤس تک شاہراہ پر فنکار مہمان کااستقبال کریں گے، کشمیر،گلگت اورچاروں صوبوں کےفنکار علاقائی رقص،موسیقی پیش کریں گے۔

ائیربیس پر شاہی مہمانوں کےاستقبال کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، ولی عہدکے استقبال کے لیے نور خان ائیر بیس پر سرخ قالین بچھا دیےگئے جبکہ شاہراؤں پر شاہی مہمانوں کے لیے استقبالی کلمات سےمزین بل بورڈ آویزاں کردیے گئے۔

سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد کے پورٹریٹ آویزاں جبکہ ائیربیس لاؤنج میں بھی شاہی مہمان کی تصاویر لگا دی گئیں۔

دوسری جانب دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے پر ایک ٹویٹ کے ذریعے اطلاع دی کہ سعودی ولی عہد کو اعلیٰ سول ایوارڈ ’نشانِ پاکستان‘ دینے کی تقریب کا انعقاد کل ایوان صدر میں ہوگا‘۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ عادل الجیبر بھی محمد بن سلمان کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے، وفد کے 172 اراکین اب سے کچھ دیر پہلے پاکستان پہنچے جبکہ گزشتہ روز بھی ایک وفد پاکستان پہنچا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بھی شاہی مہمان کو خوش آمدید کہا جارہا ہے، اس ضمن میں محمد بن سلمان اور پاک سعودی تعلقات کے حوالے سے مختلف ٹرینڈز سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں