تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سعودی محکمہ کسٹم نے اہم ہدایت جاری کردی

ریاض: سعودی محکمہ کسٹم نے کنگ عبدالعزیز بندرگاہ میں انواع و اقسام کا سامان نیلام کرنے کا اعلان کردیا، نیلامی مشترکہ کسٹم نظام کے مطابق ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی محکمہ کسٹم کا کہنا ہے کہ نیلامی اتوار کی صبح 10 بجے کنگ عبدالعزیز بندرگاہ کے کسٹم سیکشن میں ہوگی، جو لوگ نیلامی میں حصہ لینا چاہتے ہیں انہیں 50 ہزار ریال انشورنس کے طور پر جمع کروانے ہوں گے۔

سعودی کسٹم کے مطابق مبینہ رقم کا مصدقہ چیک کنگ عبدالعزیز بندرگاہ کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل کے نام سے جمع کرانا ہوگا، نیلامی کا فیصلہ ہونے پر نیلام شدہ سامان پہلی فرصت میں کسٹم یارڈ سے نکالنا ہوگا اس کے لیے کسٹم ڈائریکٹر جنرل کے نام نیلام شدہ سامان کی مکمل قیمت کا چیک جمع کرانا ہوگا۔

علاوہ ازیں نیلامی کی رقم کے تناسب سے 2.5 فیصد نیلامی فیس بھی جمع کروانی ہوگی۔

سعودی کسٹم کا کہنا ہے کہ اگر مقررہ مدت تک سامان نہ نکالا گیا تو ایسی صورت میں اس کا کارایہ وصول کیا جائے گا اور نیلام شدہ سامان دوبارہ فروخت کردیا جائے گا۔

کسٹم حکام نے تاکید کی کہ نیلامی میں شرکت کرنے والوں کو وزارت صحت کی مقرر کردہ ایس او پیز کی پابندی بھی کرنا ہوگی۔

Comments

- Advertisement -