تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

سعودی عرب میں باپ کا بیٹی پر تشدد، ویڈیو وائرل

ریاض : سعودی پولیس نے اسکول کے باہر بیٹی پر تشدد کرنے والے باپ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کم عمر بیٹی پر سرعام تشدد کا واقعہ سعودی عرب کے شہر مکۃ المکرمہ میں ایک اسکول کے باہر پیش آیا، جس کی دلخراش ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اسکول کے باہر طالبہ کو تشدد کا نشانہ بناکر گاڑی میں بٹھا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد سعودی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو مکہ سے حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار شخص متاثرہ طالبہ کا والد ہے جو بیٹی کو اسکول سے گھر لے جانے آیا تھا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے شہری سے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ سعودی عرب کی وزارت سماجی بہبود کو متاثرہ طالبہ کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے والد شناخت ظاہر کرنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا ہے کہ اہل خانہ کی رضامندی کے بعد مذکورہ شخص کی شناخت ظاہر کی جائے گی اور بیٹی کا بیان قلم بند کرنے کے بعد ہی والد پر مقدمہ چلایا جاسکے گا۔

Comments

- Advertisement -