The news is by your side.

Advertisement

جنرل راحیل شریف کی سعودی وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اورسعودی عرب کے گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔ سعودی عرب اور خلیجی ملکوں کی سلامتی ہمارے لئے اہم ہے۔ سعودی عرب کی سالمیت کوخطرہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سےسعودی وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کی۔

جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

جنرل راحیل شریف نے کہا کہ سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کو خطرے کی صورت میں پاکستان کی طرف سے سخت رد عمل آئیگا۔

خلیجی ممالک کی سیکیورٹی کو اہم سمجھتے ہیں۔ سعودی عرب اور خلیج تعاون کونسل کے دیگر ممالک کےساتھ قریبی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔

اس موقع پر شہزادہ محمد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کےلئے پاکستان بہت اہم ہے۔

سعودی وزیر دفاع نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان اور اس کی مسلح افواج کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دہشت گردی کیخلاف ان کی کامیابیوں کو سراہتا ہے، انہوں نے علاقائی استحکام کیلئے پاکستان اور اس کی مسلح افواج کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

Saudi deputy crown prince and Defence Minister called on General Raheel Sharif, COAS at General Headquarters this afternoon.Matters related to regional security and defence cooperation came under discussion during the meeting.COAS said Pakistan enjoys close and brotherly relations with Saudi Arabia and other Gulf Cooperation Council (GCC) countries and attaches great importance to their security. Pakistan holds its defence ties with KSA in highest esteem and re-asserted that any threat to Saudi Arabia’s territorial integrity would evoke a strong response from Pakistan. Saudi Defence Minister said KSA attaches great importance to Pakistan and its armed forces and appreciates their successes in fight against terrorism and efforts for regional stability.Defence Minister re-affirmed Kingdom’s full support to Pakistan’s position on all matters

Posted by ISPR Official on Sunday, January 10, 2016

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں