The news is by your side.

Advertisement

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی نائب وزیرِ دفاع محمد بن عبداللہ العائش پاک فوج کے روالپنڈی میں واقع ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) پہنچے جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی اور سلامتی کے سلسلے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق ملاقات میں خطے کی مجموعی سیکورٹی صورتِ حال پر بھی بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں بھی سعودی نائب وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی تھی جس میں دوطرفہ سلامتی کے اموراور دفاع سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں