بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

سعودی وزیر دفاع کا پاکستان سے تاریخی دفاعی معاہدہ کے بعد اردو میں اہم پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض(18 ستمبر 2025): سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد اہم پیغام جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد اردو، انگریزی اور عرب میں الگ الگ شیئر کیا ہے۔

سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہمیشہ اور ابد تک‘۔

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے سعودی ہم منصب کے بیان پر بھرپور اظہار یکجہتی کیا ہے، خواجہ آصف نے سعودی وزیر دفاع کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہوئے لکھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ کا ایک اہم موڑ۔

انہوں نے کہا کہ دو برادر ملک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بہ شانہ، رب العزت کے سائے میں مشترک دشمن کے مقابل انشااللہ ساری امت متحد ہوگی، پاکستان زندہ باد، مسلم امہ پائندہ باد۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں