جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

ایئر چیف سے سعودی نائب وزیردفاع کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ نے ایئرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے استقبال کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ جب ایئرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا، پاک فضائیہ کےچاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

اس موقع پر سعودی نائب وزیردفاع نے ایئرچیف مارشل سہیل امان سے خصوصی ملاقات کی، ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سعودی نائب وزیردفاع نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کردارکو سراہا، انہوں نے مشکل کی گھڑی میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونےکے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

ایئرچیف مارشل نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان پرانے، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں ،ایوی ایشن کے شعبے اور فوجی تربیت میں تعاون جاری رکھیں گے۔

سعودی وفد کو پاک فضائیہ کے تنظیمی ڈھانچے، پیشہ ورانہ کردارپر بریفنگ بھی دی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں