تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سعودی عرب: کم قیمت گھر فراہم کرنے کا بڑا منصوبہ

ریاض: سعودی عرب میں ضرورت مند خاندانوں کو 10 ہزار گھر فراہم کرنے کے منصوبے پر دستخط ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ڈیویلپمنٹل ہاؤسنگ پروگرام نے ضرورت مند خاندانوں کو 10 ہزار گھر فراہم کرنے کے لیے سہ فریقی معاہدے پر دستخط کر دیے۔

عرب نیوز کے مطابق ایس ڈی ایچ پروگرام نے الولید فلانتھروپیز اور نیشنل ڈیویلپمنٹل ہاؤسنگ کارپوریشن کے ساتھ دس ہزار گھروں کی فراہمی کا سہ فریقی معاہدہ کیا ہے، ان گھروں کی تعمیر کی کل مالیت 2 ارب سعودی ریال ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ ماضی میں این جی اوز اور ڈونر اداروں کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کا تسلسل ہے، اس منصوبے میں تیسرے شعبے کی جانب سے کی گئی 9 ارب سعودی ریال کی امداد سے کُل 38 ہزار گھر 2 لاکھ سے زائد افراد کو مہیا کیے جائیں گے۔

اس سلسلے میں سعودی وزیر مجید بن عبداللہ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ قومی ترقیاتی پروگراموں میں ہاؤسنگ سیکٹر کی شمولیت فعال کرنے، اور اس سیکٹر کے معاشی و سماجی اثرات کے فروغ کے لیے کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کے سکانی اور وافی پروگراموں کے تحت کم قیمت میں تعمیر ہونے والے گھروں کے باعث پہلی سہ ماہی کے دوران نئے ہاؤسنگ یونٹس میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس کے دوران سعودی عرب میں 3 لاکھ 44 ہزار ہاؤسنگ یونٹ تعمیر کیے گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -