تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سعودی ڈاکٹر کرونا کا شکار، وائرس نے والدہ اور بہنوں کو بھی نہ بخشا

ریاض: سعودی عرب میں کرونا کے خلاف اگلی صف میں لڑنے والے ڈاکٹر اور اُن کا اہل خانہ بھی وائرس کا شکار ہوگیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عمر حافظ کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر خدمات انجام دے رہے تھے کہ اچانک اُن کی طبیعت خراب ہوئی اور جب اُن کا ٹیسٹ کرایا گیا تو وہ کرونا کا شکار نکلے۔

حکام نے احتیاط کے طور پر ڈاکٹر عمر کے اہل خانہ کا کرونا ٹیسٹ بھی کروایا جس میں انکشاف ہوا کہ اُن کا اہل خانہ بھی کرونا وائرس سے متاثر ہوچکا ہے۔

سعودی وزیر صحت نے کرونا سے متاثر ہونے والے سعودی ڈاکٹر سے اظہار یکجہتی کی اور اُن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ سعودی شہریوں نے بھی ڈاکٹر عمر  اور اُن کے اہل خانہ کو کرونا کی تشخیص ہونے کے بعد جلد صحت یابی کی دعا کی۔

مزید پڑھیں: کروناوائرس: سعودی عرب سے حوصلہ افزا خبر آگئی

وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے ٹویٹ میں کہا کہ ’میرے بھائی ڈاکٹر عمر ، ہم اللہ تعالی سے دعاگو ہوں کہ وہ جلد از جلد آپکو اور آپ کے اہل خانہ کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے ، ہم نہ صرف آپ بلکہ امور صحت سے منسلک تمام اہلکاروں کی دل کی گہرائیوں سے قدر کرتے ہیں اور آپکی قربانیوں سے بخوبی واقف ہے‘۔

ڈاکٹر عمر نے وزیر صحت کی جانب سے کی جانے والی اظہار یکجہتی پر جواب دیا اور کہ کہ ’جناب وزیر، آپ کی جانب سے خصوصی دعاؤں اور خیریت جاننے پر شکر گزار ہوں، یہ میرے لیے اور امور صحت سے تعلق رکھنے والے کسی بھی شخص کے لیے کئی نئی بات نہیں ہیں، ہم جانتے ہیں کہ سعودی عرب میں طب کے شعبے سے وابستہ افراد کا خوب خیال رکھا جاتا ہے، میرے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ مشکل وقت میں ہم وطنوں اور غیرملکیوں کی خدمات کررہا ہوں اور یہی میرا پیشہ وارانہ فرض بھی ہے‘۔

ڈاکٹر عمر نے بتایا کہ ’میں یہ تصور بھی نہیں کرسکتا تھا کہ میری وجہ سے والدہ اور بہنیں بھی وائرس کا شکار ہوجائیں گی، میں خود کو اُن کا مجرم تصور کررہا ہوں کیونکہ وہ سب میری وجہ سے ہی اسپتال میں داخل ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب، عید کے ایام میں کرفیو ہوگا؟ اعلان ہوگیا

ڈاکٹر عمر نے مزید لکھا ’ اے رب ، میں تو گھر سے لوگوں کی خدمت اور ان حالات میں انکی مدد کرنے نکلاتھا، ہم پر اپنی رحمت نازل فرما اور جلد از جلد صحت عاجلہ سے نواز دے ‘۔

سوشل میڈیا پر ڈاکٹر عمر کے ٹویٹ کے جواب میں لوگوں نے بڑی تعداد میں انکے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انکی اور اہل خانہ کی جلد مکمل صحتیابی کےلیے دعا کی۔

Comments

- Advertisement -