بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

سعودی عرب: ملازمین پر نئی پابندی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں وزارتِ افرادی قوت و سماجی بہبود کے زیرِ انتظام (Qiwa) پلیٹ فارم نے واضح کیا ہے کہ سعودی ملازمین ایک سال کے دوران سات سے زائد ملازمتیں اختیار کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نئے ضوابط کے تحت اگر کسی سعودی ملازم نے 365 دنوں کے اندر سات مختلف ملازمتوں کے معاہدے مکمل کر لیے ہوں، تو وہ اسی سال میں آٹھویں ملازمت کا معاہدہ کرنے کا اہل نہیں ہوگا۔

کسی بھی سعودی ملازم کے لیے ایک سال کے دوران ملازمت کے معاہدوں کی کل تعداد سات تک محدود کر دی گئی ہے۔ آٹھویں ملازمت کے لیے پہلے معاہدے کی تاریخ سے ایک مکمل سال گزرنا لازمی ہے۔

موجودہ لیبر قوانین کے مطابق، ایک سعودی ملازم بیک وقت زیادہ سے زیادہ دو فعال ملازمتیں رکھ سکتا ہے۔

اگر کوئی ملازم پہلے سے دو جگہ کام کر رہا ہے اور کسی تیسرے ادارے میں شامل ہونا چاہتا ہے، تو اسے نئی جگہ معاہدہ کرنے سے قبل پچھلے دو میں سے ایک معاہدہ ختم کرنا ہوگا۔

پلیٹ فارم نے غیر ملکی (تارکین وطن) ملازمین کے حوالے سے بھی اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی غیر ملکی ملازم کا ورک پرمٹ ختم ہو جائے، تو اس کی رجسٹریشن منسوخ کرنا لازمی ہے۔

سعودی عرب : اقامہ سے متعلق اہم قوانین کا اطلاق

30 جون 2026 کے بعد، اگر کوئی غیر ملکی ملازم بغیر ورک پرمٹ کے تین ماہ سے زائد عرصہ گزارتا ہے، تو اس کا اندراج فوری طور پر ختم کر دیا جائے گا، چاہے اس کی رہائش (اقامہ) کی صورتحال کچھ بھی ہو۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں