تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سعودی عرب میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی صورتحال، نظام زندگی مفلوج

سعودی عرب : موسلادھار بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی.

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مسلسل دوسرے روز بھی شدید بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں اور کئی گاڑیاں بھی پانی میں ڈوب گئیں، ریاض اور نواحی علاقوں میں بارش سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، نشیبی علاقے اور انڈر پاسز زیرِآب آگئے، جس کے بعد انتظامیہ نے دارالحکومت کی کئی سڑکیں بند کردی ہیں.

مکہ مکرمہ میں بھی بارش ہوئی، جو اکیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ،مدینہ منورہ میں اٹھارہ اور جدہ میں بائیس ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی.

سعودی کرائسسز اینڈڈیزاسٹر منیجمنٹ نے مغربی ساحلی شہر کے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے.

دوسری جانب قطر کے دارالحکومت دوحہ سمیت کئی علاقوں میں بھی شدید بارشوں نے سیلابی صورت حال پیدا کردی ہے، جس سے اسکولز کو بند کردیا گیا ہے جب کہ امریکی سفارت خانہ نے بھی عارضی طور پر کام روک دیا ہے۔ دوحہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی عمارت میں پانی کی لیکج کی وجہ سے کام متاثر ہورہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ کے ارد گرد اب تک 66 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے تاہم پروازوں کی آمد و رفت متاثر نہیں ہوئی۔

Comments

- Advertisement -