اسلام آباد : سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان دورہ پاکستان مکمل کر کے روانہ ہوگئے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان موجود مضبوط اقتصادی شراکت داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان اپنا مختصر مگر اہم دورہ پاکستان مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہو گئے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اپنے سعودی ہم منصب کو الوداع کیا۔
دورے کے دوران سعودی وزیر خزانہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔
جس میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور پاک-سعودی معاشی امور اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان موجود مضبوط اقتصادی شراکت داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی وزیر خزانہ کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیہ بھی دیا، جس میں وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


