تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی فورسز نے نجران پر داغا گیا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا

ریاض: سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے یمن سے حوثی باغیوں کے جنوبی شہر نجران کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں نے یمن سے یہ بیلسٹک میزائل داغا تھا اور اس سے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی لیکن اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سعودی عرب کے عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز بھی یمن سے حوثی ملیشیا نے یہ میزائل داغا تھا اور اس سے سرحدی شہر نجران کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی لیکن اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے حوثی باغیوں کے 6 جون 2015 کے بعد سے داغے گئے 120 سے زیادہ بلیسٹک میزائلوں کو ناکارہ بنایا ہے۔

یاد رہے کہ عرب میڈیا کا ایران پر الزام لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ یمن میں ایران حوثی باٖغیوں کو سپورٹ کر رہا ہے اور انہیں میزائل بھی فراہم کرتا ہے، علاوہ ازیں ترجمان عرب اتحاد فوج ترکی المالکی نے بھی حملے کا برابر ذمہ دار ایران کو بھی ٹھہرایا تھا۔

خیال رہے کہ ہفتوں قبل ترجمان عرب اتحاد ترکی المالکی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ حوثی باغی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سعودی عرب کی شہری آبادی کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنا رہے ہیں، لیکن ہم ان کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -