تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سعودی فورسز نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

ریاض: سعودی عرب کے شہر جازان میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، 229 کلو گرام چرس گندم کی بوریوں میں چھپا کر اسمگل کی جارہی تھی۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ میں امور امن عامہ کے ریجنل ڈائریکٹر اطلاعات کرنل احمد الطویان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ جازان ریجن کی الدائر کمشنری میں بڑی مقدار میں چرس اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

امن اعامہ کے ریجنل ڈائریکٹر کرنل الطویان نے بتایا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک ٹرک جس میں گندم کی بوریاں لدی ہوئی تھیں کو روک کر اس کی تلاشی لی تو اس میں چھپائی گئی چرس برآمد ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کے اسمگلرز نے انتہائی مہارت سے چرس کو گندم کی بوریوں میں اس طرح چھپایا تھا کہ اس کے بارے میں پتا نہ چل سکے لیکن سیکیورٹی اہلکاروں کی ان کی کوشش ناکام بنادی۔

کرنل الطویان کا کہنا تھا کہ گندم کی بوریاں کھولی گئیں تو ان میں رکھی ہوئی چرس برآمد ہوئی جو 229 کلو گرام تھی۔

انہوں نے کہا کہ چرس اسمگل کرنے کے الزام میں ایک سعودی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جس سے تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -