The news is by your side.

Advertisement

سعودی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان 6 جنوری تک ملتوی

 اسلام آباد: سعودی وزیرخارجہ عادل بن احمد الجبیرکا دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سعودی وزیر خارجہ اب سات جنوری کو پاکستان آئیں گے

سعودی وزیرخارجہ 34 ملکی فوجی اتحاد پرحکومتِ پاکستان کو اعتماد میں لینے کے لئے پاکستان آرہے تھے۔

دفترِخارجہ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ کا دورہ سعودی حکومت نے باقاعدہ درخواست کرکے ملتوی کیا ہے اورامکان ہے کہ رواں ماہ کے اختتام پرعادل الجبیر پاکستان کا دورہ کریں گے۔

سعودی وزیرخارجہ کے دورے کا مقصد سعودی عرب کی سربراہی میں داعش کے خلاف تشکیل پانے والے چونتیس ملکی اتحاد کےلئے حکومتِ پاکستان کے کردار کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کرنا تھا۔

سعودی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان کےبعد حکومت 34 ملکی اتحاد میں اپنا کردارواضع کرے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں