The news is by your side.

Advertisement

سعودی وزیرخارجہ آج پاکستان آرہے ہیں

اسلام آباد: سعودی وزیرخارجہ عادل بن احمد الجبیردو روزہ سرکاری دورے پرآج پاکستان پہنچ رہے ہیں، سعودی وزیرخارجہ وزیراعظم سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیردوروزہ سرکاری دورے کے دوران وزیراعظم نوازشریف اوردیگراعلیٰ حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں دہشتگردی کے خلاف چونتیس اسلامی ممالک کے فوجی اتحادکے بارے میں پاکستانی قیادت کوآگاہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف تشکیل پانے والے چونتیس ممالک کے اتحاد میں پاکستان کی شمولیت اورکردار سے متعلق بھی بات چیت کی جائے گی، واضح رہے کہ پاکستان اتحاد کوخوش آئند قراردے چکا ہے۔

دفترخارجہ کا کہنا ہے پاکستان اتحاد میں شامل ہونے کا فیصلہ کرچکا ہے تاہم پاکستان کے کردار کاتعین کرنا باقی ہے۔

سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیرکودوروزہ سرکاری دورے پرتین جنوری کو پاکستان آنا تھا تاہم یہ دورہ ملتوی کردیاگیا تھا۔

سعودی وزیرخارجہ پاکستانی مشیرخارجہ سرتاج عزیزکے ساتھ وفود کی سطح پرمذاکرات کریں گے اوردونوں اہم شخصیات مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں