The news is by your side.

سعودی وزیرخارجہ کا دورہ بھارت، مسئلہ کشمیر کو تنازع قرار دیا

پاکستان نے سعودی عرب کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو تنازع قرار دینے اور بھارت سے ثالثی کی پیشکش کا ‏خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان آل سعود کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏سعودی وزیرخارجہ نےکشمیرکوپاکستان اوربھارت کےتنازع قرار دیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سعودی وزیرخارجہ نےمسئلےکے بذریعہ مذاکرات حل پر زور دیا ہے اور سعودی وزیرخارجہ ‏کی ثالثی کی پیشکش کا بھی خیرمقدم کرتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل نےبھی کئی بارثالثی کی پیشکش کی اور پاکستان نےثالثی کی ‏ہر پیشکش کاخیرمقدم کیا لیکن بھارت نےمستردکیا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان مسئلہ کشمیرکےپرامن اوربذریعہ مذاکرات حل کی بات کرتاہے پاکستان اقوام ‏متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد پر زور دیتا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں