جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

سعودی حکومت کا سفری پابندی میں نرمی کا اعلان، پاکستان سے متعلق اچھی خبر!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے سفری پابندی میں نرمی کے اعلان سے پاکستان میں موجود مخصوص زمروں کے افراد بھی مستفید ہوسکیں گے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کی وزارت داخلہ نے گزشتہ روز اعلان کیا سفری پابندی کے شکار ممالک سے براہ راست سعودی عرب آنا ممکن ہے لیکن یہ سہولت خاص زمروں کے لیے ہوگی اور انہیں مملکت پہنچنے پر ہوٹل قرنطینہ کی پابندی کرنا ہوگی۔ یہ ایک طرح سے مشروط اجازت ہے۔

سفری پابندی میں نرمی کا فائدہ کن افراد کو ہوگا؟

سعودی حکومت نے ہر شعبے کے افراد کو براہ راست مملکت آنے کی اجازت نہیں دی ہے، مشروط اجازت شعبہ تعلیم سے منسلک افراد کے لیے ہوگی، ممنوعہ ممالک میں موجود سعودی اقامہ ہولڈرز وہ غیر ملکی جن کا تعلق شعبہ تدریس سے ہے یا ٹیکنیکل کالجز و اداروں کے ملازمین ہیں ‘ڈائریکٹ’ مملکت آسکتے ہیں۔

مذکورہ زمروں میں اسکولوں ، کالجز اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ، فنی تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے کارکن اور ان کے اہل خانہ شامل ہیں۔

سفری پابندی کے شکار ممالک سے براہ راست سعودی عرب آنے کی اجازت مل گئی

اسی طرح سعودی جامعات میں اسکالر شپ پر تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طلبا بھی آسکتے ہیں۔ ان زمروں میں آنے والے افراد کے مملکت آنے کے بعد انہیں مقررہ مدت تک ہوٹل قرنطینہ کیا جائے گا۔

ہوٹل قرنطینہ کے دوران انہیں کورونا ویکسین بھی لگائی جائے گی اور پھر کووڈ19 ٹیسٹ بھی ہوگا۔ کورونا رپورٹ منفی آنے پر قرنطینہ کی پابندی ختم کردی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں