جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

سعودی حکومت کا مسجد نبوی ﷺ زائرین کیلئے کھولنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی حکومت نے دوسرے مرحلے میں ڈھائی لاکھ افراد کو عمرے کی اجازت دینے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ رواں ماں کی 18 تاریخ سے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو زائرین کےلیے کھول دیا جائے گا۔

سعودی حکام نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کےلیے ایک ایپ تیار کی ہے جس کی مدد سے انہیں اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

- Advertisement -

وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ دوسرے مرحلے میں ڈھائی لاکھ افراد عمرے کی سعادت حاصل کرسکیں گے تاہم یہ خوش نصیب سعودی شہری ہوں گے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ ادائیگی کے تیسرے مرحلے کا آغاز نومبر میں کیا جائے گا جس میں غیر ملکی زائرین کو عمرے کی سعادت حاصل ہوسکے گی۔

سعودی وزارت صحت کی جانب سے شوگر، ہائی بلڈپریشر، امراض قلب، جگر اور حاملہ خواتین کوعمرہ اور زیارت مؤخر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں