تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی حکومت نے بالآخر پابندی عائد کردی!

ریاض: سعودی حکومت نے ڈنمارک سے مرغی اور انڈوں کی در آمدات پر پابندی لگا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے برڈ فلو کے پیش نظر یورپی ملک ڈنمارک سے مرغی اور انڈے درآمد کرنے پر پابندی عائد کی ہے تاکہ اس وائرس کا پھیلاؤ نہ ہوسکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ پابندی وسطی ڈنمارک میں برڈ فلو پھیلنے کے باعث پابندی لگائی گئی ہے۔

اس سے قبل سعودی حکومت نے روس کے ایک صوبے سے بھی برڈ فلو کے باعث مرغی اور انڈوں کی درآمدات پر پابندی لگائی تھی اور اب ڈنمارک پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔

سعودی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ گزشتہ اکتوبر کو ڈنمارک حکومت نے برڈ فلو پھیلنے کا اعلان کیا تھا جبکہ اس وقت مرغیوں میں پھیلنے والا وائرس شدت اختیار کرگیا ہے۔

وزارت نے بتایا کہ صارفین کی سلامتی کو مد نظر رکھتے ہوئے وقتی طور پر مذکورہ علاقے سے درآمدات پر پابندی لگی ہے۔

Comments

- Advertisement -