اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

سعودی حکومت نے سفری پابندی کے شکار ممالک کو رعایت دے دی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ کے ذیلی ادارے ‘جوازات’ سے ایک شہری نے سوال کیا کہ کورونا وبا کے باعث سفری پابندی کے شکار ممالک کے شہریوں کو مملکت آنے کیلئے کوئی رعایت دی گئی ہے؟۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ استفسار پر جوازات نے آن لائن وضاحت پیش کی کہ وہ ممالک جہاں سے مسافروں کے آنے پر تاحال پابندی عائد ہے وہاں گئے ہوئے غیر ملکیوں کی واپسی اسی صورت میں ممکن ہو گی جب اس بارے میں سرکاری سطح پرباقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

اس سوال کا جواب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیا گیا۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ سعودی عرب عائد کی جانے والی سفری پابندیاں ختم کرچکا ہے جس کے بعد ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور سرحدی چوکیوں کو سعودی شہریوں کے لیے کھول دیا گیا ہے تاہم پاکستان سمیت 20 ایسے ممالک ہیں جہاں پر سفری پابندیاں تاحال برقرار ہیں۔

سعودی عرب: مسافروں کے لیے اہم اعلان

ممکنہ طور پر کورونا صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ ممالک کو پابندی سے آزاد کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں