تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سعودی حکومت نے رکاوٹ ختم کردی!

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے پریشان شہری کو مسئلے کے حل کا راستہ بتا دیا۔

جوازات کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک شہری نے استفسار کیا کہ ویکسین کی 2 خوراکیں لگوائی ہیں تیسری بوسٹر ڈوز بھی لگوا لی ہے جبکہ توکلنا اور صحتی پراس کا ریکارڈ نہیں آرہا ہے طریقہ کار کیا ہے؟

محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت کی کہ وزارت صحت کے ضوابط کے تحت وہ افراد جنہوں نے مملکت میں رہتے ہوئے ویکسین کی خوراکیں لگوائی ہیں ان کا اسٹیٹس توکلنا اور صحتی پر اپ ڈیٹ ہونا لازمی ہے۔

سعودی محکمہ نے بتایا کہ ایسی صورت میں جب کہ ویکسینیشن کرانے کے دوہفتے گزر جانے کے باوجود بھی اسٹیٹس اپ ڈیٹ نہ ہو تو وزارت صحت کے ٹول فری نمبر 937 پر رابطہ کرکے اپنے مسئلے کا حل تلاش کیاجاسکتا ہے۔

سعودی عرب: ‘سفر نہیں کر سکتے’

خیال رہے کہ جن شہری کا اسٹیٹس توکلنا اور صحتی پر اپ ڈیٹ نہیں ہوتا ایسے افراد کی سہولت کےلیے 937 پرایک آپشن رکھا ہے جس کے ذریعے توکلنا اسٹیٹس کے بارے میں مطلع کیا جاسکتا ہے۔

سعودی عرب میں ایسے افراد جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لگوائی ان کا سرکاری و نجی اداروں، مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر جانا منع ہے، انہیں سفری کی بھی اجازت نہیں ہوتی۔

Comments

- Advertisement -