تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

سفری پابندی سے متعلق سعودی حکومت کا جواب

ریاض: سعودی حکومت نے سفری پابندی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر جواب پیش کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے ایک شہری نے آن لائن استفسار کیا کہ سفری پابندی کے باعث غیرملکی ملازمین کو دی گئی رعایت(اقامے اور خروج وعودہ میں خودکار طریقے سے توسیع) نہیں ملی، ایسی صورت میں کیا جائے گا؟۔

جوازات نے وضاحت پیش کی کہ سعودی ایوان شاہی کی جانب سے ممنوعہ ممالک میں رہنے والے اقامہ ہولڈر تارکین کی سہولت کے لیے سعودی محکمہ جوازات اور قومی مرکز برائے مصنوعی ذہانت کے تعاون و اشتراک سے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کا عمل جاری ہے۔

محکمہ پاسپورٹ نے مزید بتایا کہ اقامے اور ویزے کی توسیع کا سلسلہ جاری ہے، اس ضمن میں جوازات کے کسی دفتریا کسی اور ادارے سے رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں، اپنی باری کا انتظار کریں۔

یہ بھی کہا گیا کہ باری آنے پر کارکنوں کے اقامے اور خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کردی جائے گی۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت نے پاکستان، انڈیا اور بنگلا دیش سمیت متعدد ممالک سے براہ راست پروازوں کی آمد پر مشروط پابندی عائد کر رکھی ہےـ

البتہ وہ شہری جنہوں نے سعودی عرب میں ہی کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لیں اور پھر ممنوعہ ممالک گئے تو وہ براہ راست مملکت آسکیں گے ان پر سفری پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Comments

- Advertisement -