The news is by your side.

Advertisement

بیرون ملک پھنسے غیرملکیوں کیلئے سعودی حکومت کا بڑا ریلیف

ریاض: سعودی عرب نے کورونا وبا کے پیش نظر کئی ممالک پر سفری پابندی عائد کی لیکن حال ہی میں پاکستان پر سے پابندی ہٹا لی گئی تاہم اب بھی چند ممالک ایسے ہیں جہاں سے شہری مملکت کا سفر نہیں کرسکتے۔

سعودی حکومت کی جانب سفری پابندی کا بھارت تاحال سامنا کررہا ہے تاہم خوش آئند امر یہ ہے کہ فضائی بندش کے باعث بیرون ملک پھنسے غیرملکیوں کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں 30 ستمبر 2021 تک مفت توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے تارکین وطن کو بڑا ریلیف ملے گا۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک شہری نے استفسار کیا تھا کہ میرا گھریلو ڈرائیور (سائق خاص) جو کہ بھارت گیا ہوا ہے جہاں سے مسافروں کے آنے پرپابندی بدستور عائد ہے، کارکن کی چھٹی اور خروج وعودہ کی انتہائی مدت بھی 2 ستمبر 2021 کو ختم ہو جائے گی، ایسی صورت میں کیا ہوگا؟۔

سعودی عرب: تاحال سفری پابندی کا سامنا کرنے والے ممالک کیلئے اچھی خبر

جوازات نے وضاحت پیش کی کہ ایوان شاہی کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاو کے لیے عارضی طور پر جن ممالک سے مسافروں کے آنے پرپابندی عائد کی گئی ہے وہاں کے شہری جو سعودی عرب کے اقامہ ہولڈر ہیں ان کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں 30 ستمبر 2021 تک مفت توسیع کر دی جائے گی۔

ایسے شہری جن کے پاس وزٹ ویزا ہے ان کے ویزے کی بھی مفت توسیع ہورہی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں