The news is by your side.

Advertisement

سعودی حکومت کی سفری پابندیوں میں نرمی، پی آئی اے کا بڑا اقدام

کراچی: سعودی حکومت کی سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے خصوصی پروازوں کے لیے بکنگ شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی، پی آئی اے نے بکنگ شروع کر دی، پی آئی اے کا سعودی عرب آپریشن فعال تھا لیکن اب مسافر بھی جاسکیں گے۔

ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے پاکستان سے سعودی عرب کی ہفتہ وار 23 پروازیں چلا رہا ہے، 30 ستمبر تک جدہ، مدینہ، ریاض اور دمام کے لیے 28پروازوں کی اجازت طلب کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق سعودی عرب کے رہائشی مسافر، اقامہ ہولڈر یا وزٹ ویزہ پر سفر کرسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ سعودی عرب جانے والے مسافروں کو 48گھنٹے میں کروناٹیسٹ رپورٹ لانا ہوگی۔

پی آئی اے کا عراق کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان، پرکشش کرایہ متعارف

خیال رہے کہ دو روز قبل قومی ائیرلائن نے اربعین کے موقع پر زائرین کے لیے عراق کی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا، 27 ستمبر سے 5 اکتوبر تک پروازیں چلائی جائیں گی۔

اربعین کے موقع پر کراچی، اسلام آباد اور لاہور سے نجف اور بغداد کے لئے خصوصی پروازیں روانہ ہوں گی، 27 ستمبر سے پروازیں روانہ ہوگی اور 5 اکتوبر تک چلائی جائیں گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں