تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کورونا وائرس سے متاثرہ غرباء کے لئے سعودی حکومت کا مثالی اقدام

ریاض : شہرازہ فیصل بن بندر کے قائم کردہ خیراتی سینٹری نے کرونا سے متاثرہ غریب خاندانوں میں یومیہ 1 ہزار کھانے فراہم کرنا شروع کردئیے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کی مطابق سعودی عرب کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں اپنے شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جاتی ہے تاکہ ان کا معیار زندگی بہتر رکھا جاسکے، ایسا ہی ایک اور قدم ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز کے قائم کردہ خیراتی سینٹر اٹھایا ہے۔

خیراتی ادارے نے کرونا سے متاثرہ غریب خاندانوں میں روزانہ کی بنیاد پر 1 ہزار کھانے تقسیم کررہا ہے، جو صحت مند اور متوازن غذا ہے۔

خیرات پروگرام کے جنرل سپروائزر عبد اللہ السبائی نے عرب نیوز کو بتایا کہ پروگرام کا آغاز 2018 میں بینکویٹ ہالوں، شادیوں اور دیگر اہم ایونٹس سے بچا ہوا کھانا اکٹھا کرنے کے ایک ذریعے کے طور پر کیا گیا تھا تاہم کرونا نے اجتماعات پر پابندی لگوا دی۔

پابندی کے دنوں میں ٹیم نے ایسا حل تلاش کیا جس سے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ غریب خاندان بے آسرا نہ رہیں۔

عبد اللہ السبائی نے کہا کہ ایک بار جب ٹیم الملوان کے مطبخ میں کھانا تیار کرتی ہے تو اسے دن میں دو بار 500 کھانے دوپہر اور 500 کھانے رات کو آدھے گھنٹے کے اندر ایسے خاندانوں میں پہنچا دیا جاتا ہے جن کے ادارے کے ساتھ دیرینہ معاملات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خیرات پروگراموں کو جاری رکھنے کےلیے ریسٹورانوں نے کافی ساتھ دیا، جس کے نتیجے میں ریاض کے 13 محلوں میں 12 سے 28 فروری کے دوران تقربیاً چار ہزار 500 خاندانوں میں 27 ہزار سے زائد کھانے تقسیم کیے گئے۔

Comments

- Advertisement -