اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

سعودی حکومت کا بیرون ملک مقیم شہریوں کیلئے اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت نے بیرون ملک مقیم اپنے شہریوں کے لیے پیدائش اور وفات کے قونصلیٹس یا سفارت خانوں میں اندراج کی سہولت کا اعلان کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کسی بھی ملک میں مقیم سعودی شہری ملکی قونصلیٹس اور سفارت خانوں میں بچے کی پیدائش یا کسی کی وفات کا اندراج کرسکیں گے، یہ سہولت ممکنہ طور پر جلد فراہم کردی جائے گی۔

سعودی قونصلیٹس اور سفارت خانہ مذکورہ امور کا اندراج کرے گا۔

سعودی شہریوں اور وزارت داخلہ وخارجہ کے درمیان الیکٹرانک رابطے قائم کیے جائیں گے۔

مذکورہ بالا سہولت کے علاوہ سعودی وزارت داخلہ نے ملک میں ’میدان‘ پلیٹ فارم کا دوسرا ایڈیشن بھی جاری کیا ہے، جس سے سیکیورٹی کے عمل میں آسانی پیدا ہوگی۔

سعودی عرب: مقامی اور غیرملکیوں کیلئے نئی سہولتیں

میدان کے دوسرے ایڈیشن میں مختلف ڈیجیٹل سہولتیں رکھی گئی ہیں۔ جن میں حج وعمرہ کے اجازت ناموں کا جائزہ اور ٹریفک حادثات کی رپورٹ پر غور سمیت دیگر امور شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں