تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی حکومت کا غیر ملکیوں کے کاروبار کے حوالے سے اہم فیصلہ

ریاض : سعودی مجلس شوریٰ نے دھوکے بازی اور ملاوٹی اشیاء کی روک تھام کےلیے وزارت تجارت کو انسداد تجارتی جعلسازی نظام میں اصلاحات کی ہدایات جاری کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کی مجلس شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شوریٰ نے وزارت نے تجارت کو انسداد جعلسازی نظام میں موجود خامیاں دور کرنے کی ہدایات کردیں۔

رکن شوری خالد العقیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اجلاس سے متعلق بتایا کہ موجودہ نظام تجارتی سرگرمیوں میں ملاوٹ کے رواج پر قابو پانے میں کارآمد نہیں ہے، 2018 میں ایک ارب ریال مالیت کی لاکھوں ملاوٹی اشیا ضبط کی گئی ہیں جو خطرناک علامت ہے۔

خاتون رکن شوری رائدہ ابونیان نے کہا کہ بین الاقوامی تجارت کے حوالے سے قانون جلد از جلد جاری کیا جائے۔ ایسا ہوگا تب ہی بین الاقوامی تجارت سے مقامی صنعتوں کو پہنچنے والے نقصان سے بچایا جاسکے گا۔

ایک اور رکن شوریٰ کا کہنا تھا کہ وزارت تجارت سعودی شہریوں کے نام سے چلنے والے غیر ملکیوں کے کاروبار کے خاتمے سے متعلق کام کریں اور اس کا فوری حل پیش کریں۔

Comments

- Advertisement -