تازہ ترین

نومبر تک ۔۔۔۔۔۔۔! سفری پابندی کے شکار ممالک کیلئے سعودی حکومت کا ریلیف

ریاض: سعودی حکام نے ایک بار پھر وضاحت کی ہے کہ وہ غیرملکی جو سفری پابندی کے شکار ممالک میں موجود ہیں ان کے اقامے اور خروج عودہ ویزے کی توسیع 30 نومبر تک کردی جائے گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت خصوصی ریلیف کے طور پر سعودی اقامہ ہولڈرز کے اقامے اور ویزے کی مفت تجدید کررہا ہے جس سے صرف وہ تارکین وطن فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو سفری پابندی کے شکار ممالک میں موجود ہیں تاہم دیگر افراد کے لیے یہ سہولت نہیں ہے۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) کا کہنا ہے کہ سعودی ڈیٹا بیس سینٹر اور جوازات کے تعاون سے تارکین کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں مفت توسیع پر عمل جاری ہے۔

جوازات نے بتایا کہ جن افراد کی دستاویزات کی تجدید نہیں ہوئی باری آنے پر ان کی اور ہر ایک کے اقامے اور خروج وعودہ کی مدت میں 30 نومبر تک توسیع کردی جائے گی۔

محکمہ نے مزید کہا کہ اس ضمن میں کسی سرکاری ادارے یا جوازات سے رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ سعودی محکمہ پاسپورٹ کے ٹوئٹر اکاونٹ پر اقامہ اور خروج وعودہ کے قوانین کے حوالے سے مختلف نوعیت کے سوالات کیے جارہے ہیں جن میں بیشتر سوالات اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں خود کار توسیع کے حوالے سے ہیں۔

Comments

- Advertisement -