تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی حکومت کی سفری پابندیاں، وزٹ ویزا ہولڈرز یہ لازمی جان لیں!

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ(جوازات) نے وزٹ ویزے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وضاحت پیش کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایک شہری نے جوازات کے ٹوئٹر ہینڈل پر دریافت کیا کہ میری والدہ وزٹ ویزے پر براستہ دبئی آرہی ہیں، ان کو ’ توکلنا‘ اور ’صحتی‘ پر کیسے رجسٹرڈ کرانا ہوگا یا مقیم پورٹل پر رجسٹرکرانا ضروی ہے؟۔

مملکت کے محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ وزٹ ویزے پر آنے والوں کو چاہیے کہ جب وہ مملکت پہنچ جائیں تو توکلنا ایپ انسٹال کرلیں جس پر ان کی ویکسینیشن کا اندراج ہو جائے گا۔

یہ بھی ہدایت کی گئی کہ وزٹ ویزا ہولڈرز کو صحتی ایپ بھی انسٹال کرسکتے ہیں، وزارت صحت کے قانون کے تحت وہ افراد جو سفری پابندی والے ممالک سے آتے ہیں ان کے لیے لازمی ہے کہ وہ طبی معلومات فراہم کرنے کے لیے صحتی ایپ پر خود کو رجسٹر کرائیں، اس طرح ان کی رجسٹریشن ہوجائے گی۔

پاکستان میں موجود سعودی اقامہ ہولڈر کی پریشانی دور

دوسری جانب وہ افراد جن کا تعلق سفری پابندی والے ملک سے ہے اور انہوں نے سعودی عرب میں منظور شدہ ویکسین نہیں لگوائی انہیں اپنی ویکسین کی رجسٹریشن کے لیے وزارت صحت کی ای سروس کے پورٹل پررجسٹریشن کرانا ہوگی۔

خیال رہے کہ صحتی ایپ پاکستان میں بھی کام کرتی ہے جبکہ وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر موجود ’ابشر‘ پلیٹ فارم کا ’قدوم‘ پورٹل رجسٹریشن یعنی اکاونٹ بنائے بغیر بھی کام کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -