تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

کرونا وائرس: مسجد الحرام کے مطاف کی وائرل ویڈیوز پر سعودی عرب کی وضاحت

ریاض: سعودی حکام نے سوشل میڈیا پر مسجد الحرام کے صحن کی وائرل ہونے والی ویڈیوز  پر وضاحتی بیان جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آج جمعرات کے روز ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں کعبۃ اللہ کے ارد گرد کا حصہ (مطاف) بالکل خالی نظر آرہا تھا اور وہاں پر چند ملازمین ہی موجود تھے۔

حکومت کی جانب سے جاری ہونے والی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کی صبح مطاف کو صفائی اور حفاظتی تدابیر  کی وجہ سے خالی کرایا گیا، محکمہ صحت کے عملے نے کعبۃ اللہ کے صحن میں کرونا وائرس کے درپیش خطرات کے پیش نظر صفائی اور جراثیم کش اسپرے کیا۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے روزانہ جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا جس کے دوران حرمین نماز عشاء سے فجر کی نماز تک بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس کا خطرہ، خانہ کعبہ میں زائرین کی آمد پر عارضی پابندی

سعودی گیزیٹ کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نماز عشاء کے بعد سے فجر کی نماز سے پہلے تک جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا، اس دوران متعلقہ عملے کے علاوہ کسی بھی فرد کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے مسجد الحرام کے اندر نمازیوں کو بقیہ اوقات میں نماز ادا کرنے کی اجازت بھی دے دی جبکہ عمرہ ادائیگی پر پابندی کی وجہ سے مطاف اور صفا مروہ کو بند رکھا جائے گا۔

انتظامیہ کی جانب سے کعبۃ اللہ کے صحن (مطاف) کو مکمل خالی کرانے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی گئیں جس میں مسجد الحرام کی صفائی پر مامور عملے کے علاوہ محکمہ صحت کے اہل کار بھی موجود تھے جو مطاف میں جراثیم کش اسپرے کررہے تھے۔

یاد رہے کہ حج اور عمرہ کرنے والے تمام زائرین کو کعبۃ اللہ کے گرد سات چکر لگانے کا حکم ہے، یہ عمل طوار کہلاتا ہے۔ حج اور عمرے کے علاوہ بھی عبادت کی نیّت سے عام عبادت گزار کسی بھی وقت کعبۃ اللہ کا طواف کرسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -