ریاض: سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے غیر معیاری خدمات کے باعث 1,800 غیر ملکی ٹریول ایجنسیز کے معاہدے معطل کر دیے گئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ غیر ملکی ٹریول ایجنسیز عمرہ شعبے میں کام کرنے والی تقریباً 5,800 ایجنسیوں کا نمایاں حصہ ہیں۔
وزارت کے مطابق یہ فیصلہ باقاعدہ جائزہ (پیریاڈک ایویلیوایشن) کے بعد کیا گیا جس میں متعدد ایجنسیوں کی کارکردگی میں سنگین خامیوں کا مشاہدہ کیا گیا تھا۔
حج پر جانے کے خواہشمند عازمین کے لیے اہم خبر آگئی
وزارت حج و عمرہ کے ترجمان غسان النعیمی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متاثرہ ایجنسیوں کو 10 دن کی مہلت دی گئی ہے تاکہ وہ نشاندہی کی گئی خامیوں کو دور کر سکیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ معطلی کا اطلاق فی الحال صرف نئے عمرہ ویزوں کے اجرا پر کیا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


