جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

قطری حجاج کا خیرمقدم کیا جائے گا، سعودی عرب

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزیر اطلاعات و ثقافت عواد بن صالح العواد نے کہا ہے کہ ماضی کی طرح رواں سال بھی تمام قطری عازمین کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

سعودی میڈیا کے مطابق  ریاض میں ہونے والے چارعرب ممالک کے اجلاس میں سعودی وزیربرائے اطلاعات و ثقافت نےعازمین کو حج پر نہ بھیجنے کے معاملے میں قطری حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حج جیسی مقدس عبادت کو قطر کی حکومت سیاسی رنگ دے رہی ہے جو اُس کے زوال کی نشانی ہے۔

پڑھیں: ترک صدر سعودی قطر تنازعے کے حل کے لیے متحرک

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت ہر سال کی طرح امسال بھی قطری حجاج کرام کا خیر مقدم کرے گی اور انہیں اُسی طرح سہولیات فراہم کی جائیں گی جس طرح تمام ممالک سے آنے والے حجاج کی دی جاتی ہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: حج کی سالوں پرانی نایاب تصاویر

عواد بن صالح نے مزید کہا کہ  تاریخ اس بات کی گواہ  ہے کہ سعودی حکومت دنیا بھر سے آنے والے حجاج کرام کو اللہ کا مہمان سمجھتی ہے اور اُن کی خدمت کو باعث فخر سمجھتی ہے۔

مزید پڑھیں: قطر تنازع میں ثالثی، امیر کویت کی سعودی فرمانرواشاہ سلمان سے ملاقات

یاد رہے کہ سعودیہ عرب سمیت 7 عرب ممالک نے قطر پر دہشت گردوں کی معاونت اور سہولت کاری کا الزام لگا کر سفارتی تعلقات منقطع کرکے سرحدیں بند کردیں تھیں اور قطر کے شہریوں کو جلد ازجلد ملک چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں