بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

پاکستان سعودی عرب کیساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے سعودی وزیر داخلہ سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان سعودی عرب کیساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےسعودی وزیرداخلہ کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کیساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات کواہمیت دیتاہے، سعودی عرب کا اسلامی دنیا میں اپنا نمایاں مقام ہے۔

اس موقع پر سعودی وزیرداخلہ نے افغانستان کی صورتحال پرپاکستان کےکردارکوسراہتے ہوئے بارڈر مینجمنٹ اورعلاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیرداخلہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف السعود کی ملاقات ہوئی تھی۔

ملاقات کے حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کےدرمیان مجرمان کی منتقلی کےمعاہدےپربھی بات ہوئی اور وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ فریم ورک کےذریعےقیدیوں کی بڑی تعدادواپس بھیجی جائےگی۔

اس موقع پر عمران خان نے اسلامی اتحادکوفروغ دینےمیں خادم حرمین شریفین کےکردارکی تعریف کی اور پائیداربرادرانہ تعلقات میں سعودی ولی عہدکے تعاون کوبھی سراہا۔

وزیراعظم نے خطےاور اس سےباہرامن وسلامتی کیلئےسعودی کوششوں کااعتراف کیا اور محمد بن سلمان کے ترقی اورخوشحالی کےوژن کو سراہتے ہوئے پاکستان کوحالیہ مالیاتی بجٹ امداد پر سعودی قیادت کاشکریہ ادا کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں