سعودی وزارت داخلہ نے اوور اسٹے کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کر دیا۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ویزے کی مدت ختم ہونے کے باوجود قیام پر سخت قانونی کارروائی ہو گی جس میں خلاف ورزی پر 50 ہزار ریال تک جرمانہ اور 6 ماہ تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ملک بدر کر دیا جائے گا خاص کر اقامہ، لیبر اور سرحدی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔
سعودی عرب میں فائنل ایگزٹ ویزا نہیں ملے گا اگر یہ معمولی غلطی کری
سعودی عرب میں صرف ایک غلطی کرنے پر آپ فائنل ایگزٹ ویزا سے محروم ہوسکتے ہیں۔
اگر آپ فائنل ایگزٹ ویزا (خروج نہائی) پر سعودی عرب چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یاد رکھیں کہ آپ کے نام پر کوئی گاڑی رجسٹرڈ نہیں ہونی چاہیے۔
جب تک آپ کے نام پر گاڑی رجسٹرڈ ہے تب تک آپ کا فائنل ایگزٹ ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔


