تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

جمال خاشقجی کا قتل، سعودی عرب میں عالمی اقتصادی کانفرنس متاثر

ریاض: جمال خاشقجی کے قتل کے ردعمل میں کئی عالمی کمپنیوں نے سعودی عرب میں ہونے والی عالمی اقتصادی کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں تین روزہ بین الاقوامی اقتصادی کانفرسن کا آغاز ہوچکا ہے تاہم سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے سبب اجلاس متاثر ہورہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سرمایہ کاری کے موضوع پر سعودی عرب میں ایک بین الاقوامی اجلاس شروع ہو گیا، تاہم کئی اہم بین الاقوامی کمپنیوں اور حکومتی وفود نے اس اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔

دوسری جانب سعودی آئل کمپنی کے سربراہ امین نصیر کا کہنا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں، تحقیقات کے بعد ملزمان کو سزا ہونی چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس عالمی کانفرنس کے پہلے دن تقریباً 50 بیلن ڈالر کے معاہدے ہوئے ہیں۔ معاشی ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ عالمی کمپنیوں کے اجلاس میں شرکت سے انکار کرنے پر کانفرنس کو شدید نقصان پہنچے گا۔

جمال خاشقجی کیس، امریکا کا ریاض کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان

سعودی عرب میں تیل، گیس اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں معاہدے طے پا چکے ہیں، اس تین روزہ کانفرنس کا ایک بڑا مقصد سعودی معیشت کا محض تیل کی دولت پر انحصار کم کرنا ہے۔

گذشتہ دنوں امریکا نے بھی سعودی سفارت خانے میں جمال خاشقجی کے مبینہ قتل پر ریاض میں منعقد ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے کہا تھا کہ امریکا کے وزیر خزانہ اسٹفین میوچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا تھا کہ امریکا سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔

Comments

- Advertisement -