اسلام آباد: پاکستانی دفترِ خارجہ میں سعودی عرب کے پارلیمانی وفد نے مجلسِ شوریٰ کے اسپیکر عبداللہ محمد الشیخ کی قیادت میں وزیراعظم پاکستان کے مشیربرائے خارجہ امورسرتاج عزیز سے ملاقات کی ہے۔
مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے سعودی وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مثالی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک اخوت اور بھائی چارے کی لڑے میں پرے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امورپربھی دونوں ممالک پر بھی دونوں ممالک یکساں موقف رکھتے ہیں اور حالیہ اعلیٰ سطحی دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔
اس موقع پرسعودی اسپیکرمحمد الشیخ نے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خادمینِ حرمین الشریفین کی جانب سے خیرسگالی کا پیغام دیا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان عالمی امور پرباہمی تعاون بھرپورہے۔
ملاقات میں شام اور یمن کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، دونوں جانب سے مسلم امہ کے اتحاد کو دہشت گردی اور شدت پسندی کا بہترین حل قراردیا۔