جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

سعودی شہری نے بیٹے کے قاتل کو سزائے موت سے چند لمحے قبل معاف کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض (16 جنوری 2026): سعودی شہری نے اپنے جوان بیٹے کے قاتل کو سزائے موت سے چند لمحے قبل اللہ کی رضا کے لیے معاف کر دیا۔

اخبار 24 کے مطابق سعودی شہری زاید سالم العطوی نے اپنے جوان بیٹے کے قاتل کو قصاص سے چند منٹ قبل اللہ کی رضا کے لیے معاف کر دیا۔ اپنے اس فیصلے کے بعد اس کا کہنا ہے کہ اس نے یہ فیصلہ اللہ کی رضا کے لیے کیا ہے اور اسی سوچ نے میرے دل کو پر سکون کیا ہے۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زاید سالم العطوی نے بتایا بیٹے کے قاتل پر قصاص کے ’فیصلے پرعمل درآمد سے قبل معافی کے حوالے سے کوششیں کی گئیں مگر میرا جواب یہی ہوتا ہے جو کچھ ہو گا وہ رب العالمین کے حکم سے ہو گا اور جو لکھا ہوا ہے وہ ہو کر رہے گا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ آج جب بیٹے کے قاتل کو سزا پر عمل درآمد کے لیے قصاص کے میدان میں لایا گیا تو میں نے دیکھا کہ وہ رو کر اپنے کردہ گناہ کی معافی مانگ رہا ہے۔‘

زاید سالم نے کہا کہ اس لمحے میں نے اپنے بیٹے کے قاتل سے پوچھا کہ ’کیا وہ صدق دل سے سچی توبہ کرتا ہے، اس کا جواب اثبات میں تھا جس پر میں نے اسے اللہ کی رضا کے لیے معاف کر دیا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ بیٹے کے قاتل کو معاف کرنے پر ’مجھے بہت قلبی سکون ملا، ایسا محسوس ہوا معاف کرنے سے میرے بیٹے کی روح کو سکون مل گیا ہے۔‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں