تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

سعودی وزیر برطرف، بد عنوانی اور اقربا پروری کے الزامات

ریاض : سعودی فرماں  روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور حدود سے تجاوز کرنے کے الزامات سامنے آنے کے بعد  سول سروس کے وزیر خالد العرج کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خالد العرج کو انسداد بدعنوانی کی عدالت میں ایک کیس کے سامنے آنے کے بعد عہدے سے برطرف کر کے  الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک آزاد تحقیقاتی کمیشن بھی قائم کردیا گیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مظابق سعودی عرب کے محکمہ انسداد بدعنوانی نے برطرف وزیر خالد العرج کے خلاف بیٹے کی غیر قانونی طریقے سے 21600 ریال ماہوار تنخواہ پر تقرری پر کارروائی کی سفارش کی تھی۔

’العربیہ ڈاٹ نیٹ ‘ نے سعودی وزیر برائے ڈیفنس فورس کے ڈائریکٹر ملٹری آرڈر کرنل فلاح الجعد کے حوالے سے بتایا ہے کہ کسی بھی وزیر یا ریاست کے اعلیٰ عہدیدار پر الزامات کی تحقیقات کا ایک منظم طریقہ کار ہے۔

جس کے تحت کسی وزیر سے تفتیش کے لیے دو وزراء پر مشتمل ایک کمیشن تشکیل دیا جاتا ہے جس میں جوڈیشل کونسل کے عدالت عظمیٰ کے جسٹس کے برابرکے عہدیدار کو بھی شامل کیا جاتا ہے اور یہ کمیشن 30روز میں اپنی تحقیقاتی رپورٹ کابینہ کو فراہم کرنے کا پابند ہوتا ہے جس کے بعد  کابینہ میں پندرہ دن کے اندر مقدمہ کا فیصلہ سنایا جاتا ہے جو کہ تین سے 10 سال تک کی قید ہوسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -