بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

رمضان میں عمرہ ادائیگی سے متعلق سعودی وزارت حج کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت حج نے رمضان المبارک میں عمرہ کی ادائیگی سے متعلق اہم اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے پیشگی پرمٹ حاصل کیا جائے۔

وزات حج کا کہنا ہے کہ رمضان میں عمرہ ادائیگی کو آسان بنانے کے لیے پرمٹ کا سلسلہ بحال رکھا ہے، پیشگی عمرہ پرمٹ حصول کا مقصد عمرہ زائرین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف شہروں سے آنے والے عمرہ زائرین کو چاہئے کہ جب پرمٹ کے لیے ’نسک‘ پورٹل پربکنگ کریں تو اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ ایسے اوقات کا انتخاب کیا جائے جب مسجد الحرام میں ازدحام نہ ہو۔

زائرین کو چاہئے کہ پرمٹ کے اجرا کے دوران ایسے وقت کا انتخاب کریں جب ازدحام زیادہ نہ ہو۔ پرمٹ حاصل کرنے کے بعد مقررہ وقت کی پابندی کریں۔

وزارت حج و عمرہ نے اس جانب بھی توجہ دلائی کہ جب مسجد الحرام پہنچیں تو اس بات کی یقین دہانی کرلیں کہ پرمٹ ایکسپائرنہ ہوا ہو۔

واضح رہے ماہ رمضان المبارک میں دنیا بھر سے بڑی تعداد میں عمرہ زائرین مکہ مکرمہ آتے ہیں جبکہ مملکت کے مختلف شہروں میں مقیم غیرملکی اور سعودی شہری بھی رمضان المبارک میں عمرہ ادا کرتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں