تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کورونا ویکسین کی علامت سے متعلق سعودی وزارت صحت کا اہم بیان

ریاض: سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا ہے کہ جن سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے کورونا ویکسین لگوائی ہے ان میں کسی قسم کی کوئی منفی علامات نمودار نہیں ہوئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا ہے کہ  جن زمروں پر ویکسین ترجیحی بنیادوں پر سب سے پہلے دی جارہی ہے، ان کا انتخاب خاص خطرات کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلد ہی سعودی عرب میں موجود ہر زمرے کے لوگوں کو کورونا ویکسین دی جانے لگے گی۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں بین الاقوامی سفر کے حوالے سے ایس او پیز تیار کرنے والے ماہر موجود ہیں، جب اس کی ضرورت پڑے گی رائے عامہ کو آگاہ کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 117 نئے مریض سامنے آئے ہیں، اسی طرح ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 63 ہزار 809 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 2 ہزار سے کم ہوگئی، ایک ہزار 970 ایکٹیو کیسز رہ گئے جن میں سے 309 کی حالت نازک ہے۔

Comments

- Advertisement -