تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

سعودی وزارت افرادی قوت کی جانب سے روزگار پروگرام کا آغاز

ریاض: سعودی عرب میں سعودائزیشن کے تحت خصوصی روزگار پروگرام کا آغاز کردیا گیا جس کے ذریعے 17 ہزار مقامیوں کو ملازمتیں دی جائیں گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے سپر اور ہائپر مارکیٹ میں 17 ہزار سعودی شہریوں کے لیے روزگار پروگرام شروع کیا ہے، مقامیوں کو ملازمت سے قبل ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ مملکت میں خوراک مراکز پر سعودائزیشن کا منصوبہ نافذ کیا جارہا ہے اس مقصد کے لیے سعودیوں کو تربیتی پروگرامز بھی کرائے جائیں گے۔

سعودی عرب: غیر ملکی ملازمین کو بڑا ریلیف مل گیا

روزگار پروگرام کے تحت سترہ ہزار سعودیوں کو سپر اور ہائپر مارکیٹس میں نوکریاں دی جائیں گی جن میں عورتیں بھی شامل ہیں، اس منصوبے کو رواں سال کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔

ایک اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب کی سپر مارکیٹس میں کارکنوں کی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار ہے، جن میں سے 37 ہزار سعودی ہیں، سپر مارکیٹس میں سعودائزیشن کی شرح 35 فیصد ہے۔

دوسری جانب ہائپر مارکیٹس میں بھی ان کی شرح 35 فیصد ہی ہے۔ ہائپرمارکیٹ کے کل کارکنوں کی تعداد 48 ہزار ریکارڈ کی گئی جن میں 16 ہزار سعودی ملازمین ہیں۔

Comments

- Advertisement -