تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کرفیو کی خلاف ورزی کی ترغیب دینے پر سعودی شہری گرفتار

ریاض : پولیس نے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے اور شہریوں کو خلاف ورزی کی ترغیب دینے کے جرم میں سعودی شہری کو گرفتار کرلیا جبکہ کرفیو احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے 34 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے ملک بھر میں کرفیو نافذ ہے اور سعودی پولیس کی جانب سے کرفیو احکامات کی خلاف ورزی کرنے اور بلا ضرورت گھر سے نکلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔

سعودی پولیس نے کرفیو احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 34 افراد کو گرفتار کیا ہے جس میں سعودی و غیر ملکی شہری شامل ہیں۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں دو شہریوں نے خطرناک ڈرائیونگ کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی جبکہ ایک شخس کو دوسرے شہری سے بدزبانی کی اور خود کو منفرد ظاہر کرنے کی خاطر ویڈیو شیئر کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

پولیس کرفیو کی خلاف کرنے پر دو یمنی شہریوں، دو پاکستانی حجاموں کو بھی گرفتار کیا ہے جبکہ قصیم ریجن میں تین بنگلا دیشیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے حفاظتی اقدامات کو پس پشت ڈالتے ہوئے حجام کو اپنی رہائش گاہ پر لائے تھے۔

سعودی پولیس نے گرفتار شدگان 34 افراد کو قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -