تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی نیشنل کرکٹ چیمپئن شپ ‘پنجاب گرین’ نے اپنے نام کرلی

ریاض: پنجاب گرین کرکٹ کلب نے ‘سعودی نیشنل کرکٹ چیمپئن شپ’ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پنجاب گرین نے فائنل میں ‘ارکن اسپورٹس’ کو ہرا کر سعودی نیشنل کرکٹ چیمپیئن اپنے نام کی، میچ ریاض کے مضافات میں واقع نوفا ریزارٹ میں جمعے کو کھیلا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب گرین نے ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 185 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں ارکن اسپورٹس 15.2 اوورز میں 141 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ نبیل عباس نے اپنے چار اوورز میں پانچ وکٹیں حاصل کر کے مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔

پنجاب کے شاہین خان نے 40 گیندوں میں 81 رنز بنائے، ظہور احمد نے 38، اور کپتان منیر احمد نے 33 رنز سکور کیے۔ حریک ٹیم کے اسحاق احمد نے 2.5 اوورز میں تین وکٹیں لیں، جبکہ خورشید خان اور دیسال خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ بیٹنگ میں بلال احمد 33 اور انوام اللہ خان 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پنجاب گرین کے کپتان منیر احمد نے ٹورنامنٹ جیتنے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا ہم بہت پرجوش ہیں، سرسبز میدان میں پہلی مرتبہ نیشنل کرکٹ چیمپیئن شپ کھیلنا ہمارے لیے بہت اچھا تجربہ تھا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے سب سے بڑے کرکٹ میلے نیشنل کرکٹ چیمپیئن شپ کا آغاز 29 جنوری کو ہوا تھا اور 11 شہروں میں میچز کھلیے گئے جس میں 369 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

Comments

- Advertisement -