تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی حکام کا اقامے و ویزے میں‌ مفت توسیع کا اعلان

ریاض : سعودی حکام نے بیرون ملک موجود تارکین وطن کے ایگزٹ ری انٹری ویزوں اور اقاموں میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 1 سے 31 اگست کے دوران بیرون ملک میں موجود جن تارکین وطن کے اقامے ختم ہورہے ہیں ان میں ایک ماہ کی مفت توسیع کی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے یہ سہولت صرف خروج و وعودہ ویزے پر تجارتی پیشہ ہولڈرز کو دی جائے گی۔

ایسے غیرملکی جو خروج وعودہ ویزے پر مملکت سے باہر گئے ہوئے ہیں اور ان کے اقامے موثر ہیں ان کے خروج وعودہ میں توسیع 30 ستمبر تک مفت ہوگی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شاہ سلمان بن عبدالعزیزکے حکم پر غیر ملکیوں کے اقاموں اور ویزوں میں دو مرتبہ تین ماہ کی مفت توسیع کی جا چکی

Comments

- Advertisement -